سفارش اور آؤٹ آف ٹرن مراعات کیخلاف دائر درخواست پراعتراض ختم

  سفارش اور آؤٹ آف ٹرن مراعات کیخلاف دائر درخواست پراعتراض ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے سفارش اور آؤٹ آف ٹرن ترقیاں پانے والے افسروں سے تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کوابتدائی سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیاہے،جسٹس عائشہ اے ملک میاں مقصود احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی،درخواست میں گورنر پنجاب، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، وفاقی سیکرٹری فنانس،ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر ایڈیشنل سیشن جج خالد سعید وٹو کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں ایڈیشنل رجسٹرار بلڈنگز محمد ناصر، ایڈیشنل رجسٹرار بجٹ ڈاکٹر ناصر اور محمد رفیق کو بھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان نے صوابدیدی اختیار کے تحت متعدد افسروں کو محکمانہ امتحان لئے بغیر غیر قانونی ترقیاں دیں،ہائیکورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدوں پر آؤٹ آف ٹرن ترقی پانے افسروں کی مراعات اور تنخواہیں واپس لینے حکم بھی دیا جائے۔
سفارش