تمام سرکاری ادارے عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں،ڈی سی دیر
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر دیرلویر سعادت حسن نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار اداکریں،عوامی مسائل کے حل میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبا ئی حکومت کے ہدایات کے مطابق اپنے د فتر میں آن لائن کچہری سے خطاب اور لوگوں کے سوالات کاجواب دینے کے موقع کیا،اس موقع پر تمام محکموں کے ضلعی سربراہان،انتظامی ذمہ دارن بھی موجود تھے۔آن کھلی کچہری میں لوگوں نے صاف پانی فراہمی،بدترین ٹریفک جام ،اشیاے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے،تجاوزات،غیرقانونی سپیڈ بریکرز،کھیلوں کے میدان کی تعمیر عد م تعمیر،آٹا بحران،صفائی،ہسپتالوں،تعلیمی اداروں میں بنیادی ضروریات کی کمی حوالے سے حوالے سے شکایات در ج کئے،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بعض شکایات کے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنرسعادت حسن نے واضح کیا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام اور انتظا میہ کے درمیاں فاصلے کم کرنے اور مسائل کے حل میں مدد ملی ہے،ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف موثر مہم شروع کرنے،تمام غیرقانونی اسپیڈ بریکرز اور ٹیکسی اسٹینڈ ز فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے،ڈپٹی کمشنر واضح کیا کہ ضلع بھر میں آٹے اور چینی کا کوئی بحران نہیں،مختلف پواینٹس پر سرکاری نر خ پرآٹا فروخت کیا جاہا ہے،ناجایز منافع خوروں اورذخیرہ اندوزں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجا ئیگا،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کا میاب بنانے میں تمام معاشرتی طبقات اپنا کردار اداکریں