بنوں،2 دکانوں میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان

  بنوں،2 دکانوں میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان

  



بنوں ( بیورورپورٹ)تھانہ سٹی کی حدود میں دو دکانوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے نقدی اور لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقع لیڈی پارک ریلوے روڈ کے مقام پر واصف خان سکنہ ہنجل کی ویلڈنگ کی دکان اور تاج ملوک خان سکنہ خواجہ مد کی موٹر سائیکل سپیئر سپارٹس کی دکان میں گذشتہ شب آگ لگی آگ کو بجھانے کیلئے فائربریگیڈ عملہ گاڑی کے ہمراہ پہنچا اور مقامی ادراف کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تام اس دوران مالاکن کے مطابق دکانوں میں پڑی لاکھوں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا انہوں نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ہماری تمام عمر کی جمع پونجی آگ کی نذر ہوگئی اور دوبار کاروبار شروع کرنے کیلئے کچھ بھی باقی نہیں لہذا حکومت ہماری مالی مدد کرے اور ہمارے نقصان کا ازالے کرے تاکہ ہم دوبارہ اپنا کاروبار شروع کردکیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر