صوابی،ایل ایچ ویز اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک

صوابی،ایل ایچ ویز اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک

  



صوابی (بیورورپورٹ)علاقہ تھانہ پر مولی کے حدود میں میر علی لار کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی دو لیڈی ہیلتھ ورکرز کو سپرد خاک کر دیا گیامقتولہ شکیلہ کو گذشتہ گاؤں پر مولی میں جب کہ مقتولہ غنچہ کو اپنے آبائی گاؤں بوقو میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازہ میں علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دونوں ورکرز بدھ کے روز میر علی لار کے مقام پر پولیو مہم کے دورا ن ڈیوٹی انجام دے رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر شکیلہ موقع پر جب کہ غنچہ گذشتہ شب ایل آر ایچ پشاور میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی ایس ایچ او پر مولی جہاد علی خان کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانہ مردان نے نامعلوم ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل پر مشتمل ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر