ٹانک میں محسود قبائل کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری

  ٹانک میں محسود قبائل کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)محسود قبائل کا گھروں کے معاوضہ کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری احتجاجی دھرنا کیمپ میں متاثرین کی شرکت میں اضافہ تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران محسود قبائلیوں کے گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کے لئے معاوضہ چیک کی عدم ادائیگی کے خلاف یو محسود قبائل کا دھرنا چوتھے روز بھی ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے کمپاؤنڈ کے باہر جاری ہے یو محسود جرگہ کے ترجمان حیات پریغل نے کہا ہے کہ یو محسود جرگہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ امدادی چیکوں کے بارے میں مشران اور عوام مشترکہ طور پر اقدامات اٹھائے جائینگے لیکن مشران اپنے وعدوں کو ایفاء نہ کر سکے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے رابطے کئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج اپنے حقوق کے حصول کے لئے جو اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کر لئے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امن مشعل بردار ریلی رات کے وقت نکال کر ٹانک شہر میں احتجاج کریں گے جبکہ مقامی ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے احتجاجی کیمپ سے کشمیر چوک تک دن کے وقت پر امن احتجاجی ریلی نکالی جائیگی شرکاء اپنے حقوق کے لئے میدان میں نکلیں ہیں اور اس وقت میدان میں رہیں گے جب تک کہ آخری چیک متاثرہ افراد کو مل نہیں جاتا

مزید : پشاورصفحہ آخر