وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی سے مختلف علاقوں کے وفود کی ملاقات

وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی سے مختلف علاقوں کے وفود کی ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے مختلف علاقوں کے وفود نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ شوکت یوسفزئی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کا پیسہ عوام کی ترقی اور خوشحالی پر لگا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے تمام وزراء کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے کیونکہ لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کر کے دوسری دفعہ حکومت دی ہے اس لیے ہر حال میں لوگوں کے اعتماد پر پورا اترنا ہے۔ انہوں نے وفود پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کرے اور جہاں غیر معیاری کام ہو رہا ہو تو متعلقہ اداروں کو اطلاع دیا کریں تاکہ ذمہ واروں کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر