ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کا دور آئے گا، شفیع اللہ خان

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کا دور آئے گا، شفیع اللہ خان

  



تیمرگرہ (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوہ کے معاون خصوصی ورکن صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان نے کہا کہ جاری ترقیا تی منصوبوں کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین تر جیح ہے،،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیرلویر کے علاقہ دوشخیل تالاش میں پختون خواہ ہائی ویز اتھارٹی کے زیر نگرانی 3کروڑ 75لاکھ روپے جبکہ اڑھائی کروڑ کی لاگت سے کاٹن باغ لنک روڈزکے افتتاحی تقاریب سے خطاب میں کیا،تقاریب سے رکن قومی اسمبلی سید محبوب شاہ، ملک فواد خان و دیگر مقامی پارٹی قایدین نے بھی خطاب کیا،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ کے مشیر ملک شفیع اللہ خان نے کہا کہ تالاش با ئی کی تکمیل سے علاقہ میں ترقی وخوشحالی کے نئے دورکا آغاز ہوگا جبکہ ٹریفک کے بہاو کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی گی ،انہوں نے واضح کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج کا منصوبہ جلد مکمل ہوجا ئیگا علاوہ ازیں ریسکیکو 1122کے قیام سے مقامی نوجوانوں کوروز گار ملنے کے سا تھ سا تھ ناگہانی آفات،حادثات کی صورت میں مقامی آبادی کو فوری امدد مل سکے گی،انہوں نے واضح کیا کہ بہت جلد تیمرگرکے خوبصورتی کے لئے 40کروڑ کی خطیررقم ریلیز ہو جائیگی علاوہ ازیں تیمرگرہ میں سپورٹس کمپلکس کے لے 3کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں،اپنے خطاب میں ایم این اے سید محبوب شاہ نے کہا کہ قلیل عرصہ میں وادی تالاش میں نادرا ٓفس کا قیام عمل میں لا یا جاچکا ہے،ایک کروڑ88لاکھ کی لاگت سے سدو شمشمی خان فیڈر کی تکیمل سے بجلی کے کم وولٹیج اور ٹرپنگ کا خاتمہ ہو گا،17ارب 50کروڑ کی خطیر لاگت سے چکدرہ چترال ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد بہت جلد وفاقی وزیر مراد سعید ر کھے گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر