سرائے نورنگ،نان کسٹم پیڈ کار میں سوار سمگلر کی فائرنگ سے حوالدار زخمی

سرائے نورنگ،نان کسٹم پیڈ کار میں سوار سمگلر کی فائرنگ سے حوالدار زخمی

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحصیل نورنگ کے علاقے کوٹ کشمیرمیں ناکہ بندی کے دوران نان کسٹم پیڈکارمیں سوار مبینہ سمگلر نے پولیس پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس حوالدارشدیدزخمی جبکہ جوابی فائرنگ سے موٹرکارکاڈرائیورزخمی ہوگیاپولیس نے زخمی اور دوسری موٹرکارکے ڈرائیور کوگرفتارکرلیازخمی پولیس حوالدارکلیم اللہ کوطبی امداددینے کے لئے بنوں ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز کوٹ کشمیر میں پو لیس نے نا کہ بند ی کر رکھی تھی کہ اس دورا ن مبینہ طور پر دو نا ن کسٹم پیڈ گا ڑیاں آئیں پو لیس نے گا ڑیو ں کو رکنے کا اشارہ کیا تا ہم رکنے کی بجا ئے گا ڑی میں سوار ایک شخص نے پو لیس پر فا ئر نگ کر دی جس کے نتیجے میں پو لیس حوالدارکلیم اللہ زخمی ہوگیاپولیس کی جوابی فائرنگ سے مو ٹر کار ڈرائیور سہیل ولد رئیس سکنہ شما لی وزیر ستا ن زخمی ہو گیا جبکہ دوسری مو ٹر کار میں سوار مبینہ سمگلر کو پکڑلیاپو لیس نے دو نو ں مو ٹر کار میں سوار ڈرائیورو ں کو گر فتار کر کے گا ڑیا ں حراست میں لے لیں ذرائع کا مز ید کہنا تھا کہ زخمی پو لیس حوالدار کو ابتدائی طبی امداد کے لئے بنو ں ریفر کر دیا گیا،آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایف آئی آردرج نہیں ہوئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر