عوام کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، محمد اشتیاق ارمڑ

عوام کو سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، محمد اشتیاق ارمڑ

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات،ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل و مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بلا امتیاز و تفریق عوامی خدمت پر کامل یقین رکھتی ہے اور عوام کی مشکلات کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ حلقہ پی کے 69 کے اندر تعمیروترقی کے کام گذشتہ ادوار کے مقابلے میں زیادہ بھاری ہیں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ حلقے میں صحت و تعلیم رابطہ سڑکوں پینے کے صاف پانی اور دیگر تعمیروترقی کی ترقیاتی سکیموں کے لئے خطیر ر قوم مختص کی گئی ہیں اور تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی منصوبے بتدریج مکمل کیے جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر