جمعیت طلبا اسلام گومل یونیورسٹی کے انتخابات مکمل
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جمعیت طلبا اسلام گومل یونیورسٹی کے انتخابات مکمل، حید علی داوڑ صدر اور حمید اللہ خان خٹک جنرل سیکٹری بلا مقابلہ منتخب۔ انتخابی عمل کی سرپرستی ڈاکٹر نعمت اللہ مروت کنوینر جے ٹی آئی براے گومل یونیورسٹی نے کی۔ مہمان خصوصی خالد جان داوڑ سابقہ کنوینر جے ٹی آئی براے فاٹا طارق جان محسود،سابقہ جنرل سیکرٹری جے ٹی ای ضلع ٹانک عبدالوہاب المعروف بابو قریشی،سابقہ جے ٹی آی کنوینر ضلع ڈی آئی خان کے علاوہ موجودہ جے ٹی آئی ڈی آئی خان کے ضلعی صدر عظیم اللہ اور جنرل سیکرٹری سعید احمد خان نے شرکت کی پروگرام کے مہمان خصوصی خالد جان داوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کے جمعیت طلبا اسلام ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک سوچ اور ایک فکر ہے علمائے دیوبند کی جنگ آزادی کے بعد لارڈمیکالے کا ایجاد کیا گیا سکول اور مدرسہ کے طلبا کے درمیان تفریق کے خاتمہ کیلئے جمعیت طلبا اسلام کوشاں ہے۔