شرح سود کو برقراررکھ کر بزنس کمیونٹی کو مایوس کیا گیا، حاجی غلام علی

شرح سود کو برقراررکھ کر بزنس کمیونٹی کو مایوس کیا گیا، حاجی غلام علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے سابق صدروبزنس مین پینل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ستارہ امتیازسابق سینیٹرحاجی غلام علی نے کہاہے کہ حکومت نے شرح سودکوبرقراررکھ کربزنس کمیونٹی اورصنعت وتجارت سے وابستہ افرادکومایوس کیا ہے،13.25فیصدشرح سود میں صنعت وتجارت ترقی کسی صورت ممکن نہیں ہے،حکومت کو بے روزگاری کے خاتمے اورصنعت وتجارت کی ترقی کیلئے شرح سود میں کمی کرناہوگی،انہوں نے مزیدکہاکہ ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدرمیاں انجم نثاراو رکابینہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انہیں صنعت وتجارت اوربزنس کمیونٹی کی نہ صرف مشکلات بلکہ موجودہ شرح سودکی وجہ سے پیداہونیوالی مشکلات سے بھی آگاہ کیااوران سے شرح سود میں کمی کاپرزورمطالبہ کیاتاہم حکومت کی جانب سے شرح سود کوکم نہ کرنے سے بزنس کمیونٹی،صنعت وتجارت اورٹریڈرز کوسخت مایوس کیاہے،شرح سود میں کمی نہ ہونے کے باعث صنعتی ترقی رکنے کیساتھ بے روزگاری میں مزیداضافہ ہوگا،حاجی غلام علی نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ جمودکاشکار معیشت،مشکلات سے دوچارصنعت وتجارت اوربے روزگاری کے خاتمہ کیلئے شرح سود میں فوری کمی کی جائے،بجلی وگیس کی موجودہ قیمتوں،ٹیکسز اورشرح سود میں صنعتیں بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں،جوبے روزگاری میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔