درجہ چہارم ملازمین ادارہ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ڈی ای او ڈیرہ

درجہ چہارم ملازمین ادارہ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ڈی ای او ڈیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ مسرت حسین بلوچ نے کہا ہے کہ درجہ چہارم ملازمین کی میٹرک کی بنیاد پر ترقی کے33فیصد کوٹہ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی پالیسی کے مطابق فوری عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ درجہ چہارم ملازمین کسی بھی ادارہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درجہ چہارم ملازمین کی میٹرک کی بنیاد ترقی کیلئے قائم کمیٹی کے چیئرمین ضلعی صدر کریم نواز بلوچ، صوبائی نائب صدر نذر شباب شیخو جی، جنرل سیکرٹری ثاقب تنویر بلوچ، تحصیل صدر کلاچی علاؤالدین خان گنڈہ پور، تحصیل صدر درابن حافظ ثناء اللہ، تحصیل صدر پروآ سجاول بلوچ، جنرل سیکرٹری برکت اللہ بلوچ، تحصیل صدر ڈیرہ محمد اشرف علی، تحصیل جنری سیکرٹری پہاڑ پور محمد رستم، ٹیچنگ ہسپتال کے صدر محمد کلیم، ایجوکیشن یونٹ کے صدر محمد رشید، جنرل سیکرٹری عبدالمجید، پریس سیکرٹری محمد رضوان بلوچ، مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال کے صدر شاہنواز و دیگر سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے پرسنل سیکرٹری لطیف خان نیازی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے ملاقات کے دوران بتایا کہ وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ درجہ چہارم ملازمین کے حکومتی کوٹہ جات پر من و عن عمل کیا جائے اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ آخر میں ضلعی صدر کریم نواز بلوچ نے تمام شرکاء کا مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔