کرپٹ افراد کو سزادینے تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، شوبز شخصیا ت

کرپٹ افراد کو سزادینے تک کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، شوبز شخصیا ت

  



 لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں دن رات ایک ہی شور سنائی دے رہا کہ کرپشن کے الزام پر بڑے بڑے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کو گرفتار کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک عملی طور پر ایک دو کے علاوہ کسی کو حقیقی معنوں میں سزا نہیں ملی جب تک کرپٹ لوگوں کو سخت سے سخت سزا نہیں دی جائے گی اس وقت تک ہمارے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔ شوبز فنکارو ں نے بلاتفر یق احتساب کو ملک کیلئے لازمی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کسی ایک جماعت یا فرد کا نہیں ہر چور اورڈاکوؤں کا ہونا چاہیے اور شوبز فنکار بھی ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔ احتساب کے نام پرکسی جماعت یا فرد کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،روینہ خان،حمیرا،عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کر نے کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے کر پشن اور لوٹ مار کر نے والوں کو نشانہ عبر ت بنایا جائے مگر احتساب کے نام پرکسی جماعت یا فرد کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی نہیں ہونی چاہیے بلکہ احتساب ہر چور اور ڈاکوؤں کا ہونا چاہیے کر پشن کے الزامات حکومت کے لوگوں پر ہیں یا اپوزیشن کے سب کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شوبز فنکار بھی کر پشن کے خلاف نیب سمیت تمام اداروں کے ساتھ ہیں اور کر پشن کے خاتمے کیلئے ہم بھی ہر جنگ کا حصہ ہوں گے۔

مزید : کلچر