پی ٹی وی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،جہانگیر خان

پی ٹی وی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،جہانگیر خان

  



لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن ایم ڈی عامرمنظور اور چیئرمین ارشد خان کی کاوشوں کی وجہ سے ادارہ بہت تیزی سے ترقی کیجانب گامزن ہے اور امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح سے مستقبل میں بھی جاری رہے گا قومی ادارہ کے کارکن د ن رات اسکی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار پی ٹی وی کی مشعل یونین کے جہانگیر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظورجس طرح سے دن رات کام کررہے ہیں اور ان کی پالیسیاں ہیں ان کی بدولت پاکستان ٹیلی ویژن بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یونین بھی کارکنوں کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے۔

اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سال مشعل یونین کا ہے اور ہم بھرپورکامیابی حاصل کریں گے جس طر ح سے ماضی میں ہم نے کام کیا تھا اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی کا م کریں گے اور کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیاد وں پر حل کئے جائیں گے اور امید ہے کہ ہم بھرپور کامیابی حاصل کریں گے جہانگیر خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے پاکستان ٹیلی ویژن کے کارکنوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کے حق کے لئے آواز بلند کی ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح سے ہم کامیاب ہونے کے بعد بھی جاری رکھیں گے کیونکہ ہم ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں

مزید : کلچر