والدہ کے انتقال پر بہت زیادہ رنجیدہ ہوں،بینا چوہدری

    والدہ کے انتقال پر بہت زیادہ رنجیدہ ہوں،بینا چوہدری
     والدہ کے انتقال پر بہت زیادہ رنجیدہ ہوں،بینا چوہدری

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی معروف سینئر اداکارہ بینا چوہدری نے کہا ہے کہ میں اپنی والدہ کے انتقال پر بہت زیادہ رنجیدہ ہوں۔ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ فن کا سفر مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہے میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس پر مجھے اور میری فیملی کو شرمندگی ہو۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے بینا چوہدری نے کہا ہے کہ حوصلہ افزائی ہی اداکار کیلئے سب کچھ ہوتا ہے۔

میں ان دنوں کراچی میں بنائے جانے والے متعدد پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ملتان میرا اپنا شہر ہے اور یہاں پر میری پوری فیملی آباد ہے کراچی میں کام کی وجہ سے منتقل ہوئی ہوں۔شوبز میں میرا کیرئیر سالوں پرمحیط ہے لیکن آج بھی معیاری کام کا قائل ہوں اور جتنا مرضی بڑا نقصان ہو جائے معیار پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔

فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اس لئے وہ معاشرے میں ہونے والی نا انصافی کو زیادہ شدت سے محسوس کرتا ہے۔پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے ہر وقت نیک خواہشات رکھتا ہوں او ردعا گو ہوں کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی اسی طرح ترقی کرے۔ جب تک پرستار کسی بھی فنکار کے کام کو پسند کرتے رہیں اسے ریٹائرمنٹ نہیں لینی چاہیے بلکہ اسے اپنے تجربے سے آنے والے لوگوں کو مستفید کرنا چاہیے۔

مزید : کلچر