بگ بیش لیگ،سڈنی تھنڈرز نے ہوبارٹ کو شکست دے دی

بگ بیش لیگ،سڈنی تھنڈرز نے ہوبارٹ کو شکست دے دی

  



ہوبارٹ (اے پی پی) سڈنی تھنڈر نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ ایلمینیٹر میچ میں ہوبارٹ ہریکنز کو 57 رنز سے ہرا کر ناک آؤٹ میچ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ جوناتھن کک کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہوبارٹ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بناکر ہوبارٹ ہریکینز کو میچ میں کامیابی کے لئے 198 رنز کا ہدف دیا۔ الیکس ہالیز 60 اور عثمان خواجہ نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فالکنر، روسی، ایلیس اور بولینڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 140 رنز بناسکی، یوں سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہریکنز کو ایلمینیٹر میچ میں 57 رنز سے شکست دیکر ناک آؤٹ میچ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سڈنی تھنڈر کے جوناتھن کک اور کرس مورس نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 4 اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جوناتھن کک کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی