آسٹریلین اوپن،گاربین سیمونا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئیں

آسٹریلین اوپن،گاربین سیمونا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئیں

  



میلبورن (اے پی پی) ہسپانوی ٹینس سٹار گاربین موگوروزا نے رومانیہ کی فورتھ سیڈڈ سیمونا ہالپ کو اپ سیٹ شکست دیکر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔ جمعرات کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں سپین کی گاربین موگوروزا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی فورتھ سیڈڈ سیمونا ہالپ کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(10-8) اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دیکر پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا ویمنز سنگلز فائنل میچ (کل) ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی