کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد پاکستان کے پر امن ہونے کا ثبوت ہے،سیف انجم

کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد پاکستان کے پر امن ہونے کا ثبوت ہے،سیف انجم

  



لاہور (جنرل پورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ 2020 کا پاکستان میں انعقاد اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہر میگا سپورٹس ایونٹ کیلئے محفوظ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں 9 تا 16 فروری 2020ء کو منعقد ہوگا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار نے بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ کمشنر لاہور سیف انجم نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ پہلی مرتبہ پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے جو اپنی جگہ نہایت حوصلہ افزاء بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ کے افتتاحی واختتامی میچز لاہور میں ہوں گیکمشنر لاہور نے کہا کہ پاکستان، انگلینڈ، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا، ایران، انڈیا، آذر بائیجان، سیری لیون اورکینیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی