بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پانچ فروری کو اسلام آباد پہنچے گی

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم پانچ فروری کو اسلام آباد پہنچے گی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کے دوسرے مرحلے کے دوران سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے مہمان ٹیم میچ شروع ہونے دو دن قبل پہنچے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلاد یش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام کے بعد مہمان ٹیم واپس اپنے ملک چلے گی، بنگال ٹائیگر نے سیریز کے دوسرے مرحلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستا ن آناہے جہاں پر ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز گرین شرٹس کے نام رہی تھی اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کیسی رہتی ہے، پہلے دو میچز نتیجہ خیز رہے جبکہ سیریز کا آخری میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔دوسری طرف بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے کے دوران ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس میچ کھیلا گیا، پریکٹس میچ کے دوران بیٹسمین سمیت باؤلرز نے خوب تگ و دو کی، اس دوران بابر اعظم، شان مسعود توجہ کے مرکز رہے۔پریکٹس میچ کے دوران مہلک باولنگ کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ نے باولنگ میں خطرناک عزائم ظاہر کیے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، بنگلا دیش کی ٹیم پانچ فروری کو اسلام آباد پہنچے گی جس کیلئے انتظامیہ اور وفاقی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور رپورٹ وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی