آسٹریلین اوپن،سویلی اور میکس پروسل مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

  آسٹریلین اوپن،سویلی اور میکس پروسل مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن (اے پی پی) لیوک سویلی اور میکس پروسل پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی۔ انہون نے سیمی فائنل میچ میں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے سلواکین جوڑی دار فلپ پولاسک پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جمعرات کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں لیوک سویلی اور میکس پروسل پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کے ایوان ڈوڈگ اور انکے سلواکین جوڑی دار فلپ پولاسک کو اپ سیٹ شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔