ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ،قومی کرکٹ ٹیم میں آج روانہ ہوگی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ،قومی کرکٹ ٹیم میں آج روانہ ہوگی

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان کی 15رکنی ٹیم آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی وویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوگی،21فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جانے والے ورلڈ کپ سے قبل وویمنز ٹیم آسٹریلیا میں وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔یاد رہے کہ سابق کپتان عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی وویمنز سلیکشن کمیٹی جس میں باقی دو سلیکٹرز اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ کے لیے جس ٹیم کا انتخاب کیا، اس میں سابق کپتان ثنا میر کا نام شامل نہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی