بھارتی ٹیم پاکستان آکر نہ کھیلے توپاکستان بھی بھارت نہ جائے،شائقین

بھارتی ٹیم پاکستان آکر نہ کھیلے توپاکستان بھی بھارت نہ جائے،شائقین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم اگر پاکستان کھیلنے کے لئے نہیں آتی تو پاکستان کی ٹیم کو بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت جانے کی ضرورت نہیں ہے بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یہ ہی سلوک کیا ہے جس کا آئی سی سی کو سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار شائقین کرکٹ نے کیا عادل،حمید،بابر،ریحان،نبیل،شکیل اور عامر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اب اپنے موقف پر قائم رہنے کی ضرورت ہے کہ اب وہ بھارت کھیلنے کے لئے اپنی ٹیم کو نہیں بھیجیں گے بھارت کی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئیے کرکٹ میں سیاست نہیں آنی چاہئیے اور بھارت کی حکومت نے ہمیشہ ایسا ہی کیا ہے اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی نوٹس لینے کی ضرورت ہے پاکستان کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہئیے اس حوالے سے اسحاق،شاکر،صابر،ہارون،اسلم،بابر،عاطف اور مکرم نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اسی صورت کھیلنے کے لئے جانا چاہئیے اگر بھارت کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آکر کھیلتی ہے۔
ب پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے موقف پر قائم رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ بورڈ کا موقف بالکل درست ہے۔