فیڈ کپ کل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

فیڈ کپ کل سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ی (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) گل رحمٰن نے بتایاکہ فیڈ کپ کل نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا۔10 فروری تک جاری رہنے والے فیڈ کپ 4 خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ چار رکنی قومی ٹیم میں اوشنا سہیل، سارہ منصور سارہ محبوب اور ماہین آفتاب شامل ہیں۔ فیڈ کپ میں پاکستان سمیت 8 ممالک کی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔
جن میں میزبان تھائی لینڈ، تھائی لینڈ، گوام، منگولیا، سنگاپور، تیونس اور ترکمانستان وغیرہ شامل ہیں۔