انگلش باؤلر آرچر انجری کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر
لندن (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 24 سالہ جوفرا آرچر انگلینڈ کی جنوبی افریقن ٹیم کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے کامیابی کے بعد وطن واپس لوٹے تھے۔
انہوں نے چار میچوں کی سیریز کے 26 سے 30 دسمبر تک سنچورین میں کھیلے گئے ابتدائی ٹیسٹ میچ میں شرکت کی تھی اگرچہ اس میں انگلینڈ ٹیم کو 107 رنز سے شکست ہوئی تھی تاہم آرچر نے اس میں 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ آرچر دائیں کہنی کی انجری کے باعث پروٹیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ لنکا شائر کے سیمر ثاقب محمود انکے متبادل کے طور پر زمہ داری سنبھالیں گے۔