جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے ہرادیا

جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو6 وکٹوں سے ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہملٹن (اے پی پی) سنی لیوس کی شاندار باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ ویمن نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی، سنی لیوس نے 45 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا مطلوبہ ہدف 37.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آخری ون ڈے میچ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.1 اوورز میں 149 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقن باؤلر سنی لیوس کی عمدہ باؤلنگ کے باعث نیوزی لینڈ خواتین بالکل بے بس نظر آئی اور اسکی 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ سوزی باٹیز 51 اور وکٹ کیپر کیٹی مارٹن 25 رنز بناسکیں۔ سنی لیوس نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں جنوبی افریقہ ویمن نے 150 رنز کا ہدف بآسانی 37.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ میگنن ڈو پریز ناقابل شکست 35 اور کپتان ڈینی وان نے 30 رنز رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
لیوس نے 45 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔