کرونا وائرس کے سبب ورلڈ اِنڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی

کرونا وائرس کے سبب ورلڈ اِنڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی

  



بیجنگ(آئی ا ین پی)چین میں کرونا وائرس کھیلوں کے ساتھ بھی کھیلواڑ کرنے لگا، ورلڈ اِنڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ، فارمولا ون کار ریس، اسکیئنگ ورلڈکپ سمیت ڈومیسٹک فٹبال کے تمام ایونٹس ملتوی کر دیئے گئے۔چین میں پائے جانے والے خطرناک وائرس، کھیلوں کو بھی متاثر کرنے لگا۔ آئندہ ماہ شروع ہونے والی ورلڈ اِنڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے کسی دوسرے شہر میں شروع کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فارمولا ون چائنیز گراں پری کے انعقاد پر بھی سوالیہ نشان ہیں، کرونا وائرس سے متاثرہ ملک میں ہونے والے اسکیئنگ ورلڈکپ کا بھی شیڈول تبدیل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ملک بھر میں شروع ہونے والے میل، فیمیل فٹبال مقابلوں کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے، چین کے اسپورٹس حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق تمام نیشنل و انٹرنیشنل کھیلوں کے شیڈول کا اعلان کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی