بگ بیش،پاکستانی حارث رؤف کے بعد دلبر حسین بھی شامل

بگ بیش،پاکستانی حارث رؤف کے بعد دلبر حسین بھی شامل

  



میلبرن(آن لائن) بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کیخلاف کوالیفائر میچ کیلیے میلبورن اسٹارز کے 13 رکنی اسکواڈ میں پاکستان کے حارث رؤٹ اور دلبر حسین شامل ہیں۔آسٹریلوی لیگ میں دھوم مچانے کے بعد بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہونے والے حارث رؤف واپس آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، میلبورن اسٹارز نے حارث رؤف کی خلا لاہور قلندرز کی ہی ایک اور دریافت دلبرحسین سے پر کی۔دلبر حسین ڈیبیو میچ میں مہنگے ثابت ہوئے، اس کے باوجود ان کو بھی 13 رکنی سکواڈ میں شامل رکھا گیا ہے۔

، میلبورن اسٹارز کا کوالیفائر میچ جمعہ کو سڈنی سکسرز سے ہوگا، فتح کی صورت میں ٹیم 8 فروری کو ہونے والے فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی