وقت آگیا ہے افریقہ سے تجارت کو فروغ دیا جائے، عبد الرزاق داؤد

وقت آگیا ہے افریقہ سے تجارت کو فروغ دیا جائے، عبد الرزاق داؤد

  



نیروبی (این این آئی)مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہاہے کہ افریقی ممالک سے تجارتی حجم بہت کم ہے، وقت آگیا ہے افریقہ سے تجارت کو فروغ دی جائے۔پاک افریقہ تجارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ اب تک معاشی طور پر افریقی منڈیوں تک رسائی نہ تھی،افریقی ممالک سے تجارتی حجم بہت کم ہے۔ عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ افریقی ممالک کا سالانہ تجارتی حجم ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کا ہے،پاک افریقہ تجارتی کئی سالوں تک 3 ارب ڈالر تھی اب گزشتہ دو سالوں سے 4 ارب ڈالر ہوئی۔رزاق داؤد نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ افریقہ سے تجارت کو فروغ دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس سے تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔مشیر تجارت نے کہاکہ کینیا ہمارا اچھا تجارتی پارٹنر ہے۔

عبد الرزاق داؤد

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر