نتاشا بیگ جلد اپنا پہلا البم بھی لانچ کرنے جارہی ہیں

نتاشا بیگ جلد اپنا پہلا البم بھی لانچ کرنے جارہی ہیں
 نتاشا بیگ جلد اپنا پہلا البم بھی لانچ کرنے جارہی ہیں

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ نتاشا بیگ جلد اپنا پہلا البم بھی لانچ کرنے جارہی ہیں۔نتاشا بیگ نے 2013 میں ایک میوزکل شو کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب انہوں نے ابو محمد اور فرید آیاز قوال کے ہمراہ کوک سٹوڈیو میں پرفارم کیا۔نتاشا بیگ نے کوک سٹودیو میں علامہ اقبال کا کلام‘جواب شکوہ’پڑھا تھا۔ان کے پہلے البم کا نام‘ذریعہ’ہے جس میں دس گانے ریلیز کیے جائیں گے جن میں صوفی اور راک دونوں قسم کی موسیقی شامل ہے۔اس بارے میں نتاشا کا کہنا تھا کہ اس البم کے ذریعے خود کی منزل حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ‘میں نے اپنے البم بھی کچھ منفرد انداز کی موسیقی شامل کرنے کی کوشش کی ہے-

سب ایک دوسرے سے الگ ہوں گے، لوگوں کی پسند کے حساب سے ہر قسم کا گانا شامل کیا گیا ہے’۔نتاشا بیگ کا پہلا البم پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیز ہوگا، جبکہ وہ ان گانوں کے لئے ویڈیوز بھی تیار کررہی ہیں۔گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ‘ایک گلوکارہ ہونے کی حیثیت سے میری ذمہ داری تھی کہ میں اپنا البم ریلیز کروں اور میوزک ویڈیوز بھی تیار کروں، ہمارا ارادہ ہے کہ پہلے ہم 5 گانوں کی ویڈیوز شوٹ کریں گے، تاکہ البم کی ریلیز کے ساتھ انہیں بھی ریلیز کیا جاسکے، لیکن البم میں موجود تمام گانوں کی ویڈیوز شوٹ کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔

مزید : کلچر