سمیع خان اپنی نئی فلم کی ”قلفی“ کی عکسبندی میں مصروف

سمیع خان اپنی نئی فلم کی ”قلفی“ کی عکسبندی میں مصروف
 سمیع خان اپنی نئی فلم کی ”قلفی“ کی عکسبندی میں مصروف

  



 لاہور(فلم پورٹر)ماڈل و اداکار سمیع خان اپنی نئی فلم کی ”قلفی“ کی عکسبندی میں مصروف دانی خان فلم میں اہم کردار نبھا رہے ہیں انہوں نے اداکار شہروز سبزواری اور ولی حامد خان کے ساتھ فلم کی عکسبندی میں حصہ لیا جس کی شوٹنگ ان دنوں کراچی میں جاری ہے نامور کیمرا مین سلیم داد نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے ”قلفی“ بنانے میں مصروف، وہ بے شمار کمرشلز کے ساتھ ساتھ کئی فلموں ”پنجاب نہیں جاؤں گی“،”عبداللہ“،”شیر دل“ میں بھی کیمرا مین کے فرائض انجام دے چکے ہیں فلم کی کاسٹ میں شہروز سبزواری،سعیدہ امتیاز،شامل خان، ثنا فخر،عدنا ن شاہ ٹیپو،منور سعید،ٹیپو شریف،ثنا فخر،منتظم شاہ،حسن علی عزمی،مریم انصاری،معمر رانا اور جاوید شیخ اور سمیع خان شامل ہیں یہ فلم آئندہ سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔فلم کے رائٹر اور پروڈیوسر مشہود قادری ہیں جن کا ادارہ’کلاکار انٹرٹینمنٹ‘ اس سے پہلے ’ساون‘ جیسی مشہور فلم بناچکا ہے۔

جسے نہ صرف آسکر کے لئے نامزد کیا گیا بلکہ اسے کئی بین الاقوامی ایوارڈ بھی ملے۔

مزید : کلچر