والدین ہمیشہ سے چاہتے تھے اداکارہ بنوں،مومل شیخ

والدین ہمیشہ سے چاہتے تھے اداکارہ بنوں،مومل شیخ
 والدین ہمیشہ سے چاہتے تھے اداکارہ بنوں،مومل شیخ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مومل شیخ نے کہا کہ ان کے والدین ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ وہ اداکارہ بنیں، اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے بتایا کہ انہیں فخر محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ان کے والد جاوید شیخ کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کے گھر والوں کی خواہش تھی کہ وہ اس فیلڈ میں آئیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کم اور معیاری کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور وہ اداکارہ کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی اداکاری نہیں چھوڑنا چاہیں گی اور جب وہ اداکاری چھوڑنے کا سوچتی ہیں تو وہ ڈپریشن محسوس کرتی ہیں مستقبل میں بھی محنت سے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔

مزید : کلچر