ندا نواز کا نیا ویڈیو سونگ”اک سوواری“ ریلیز

ندا نواز کا نیا ویڈیو سونگ”اک سوواری“ ریلیز
 ندا نواز کا نیا ویڈیو سونگ”اک سوواری“ ریلیز

  



ٍلاہور(فلم رپورٹر) معروف فوک گلوکار ظہیر لوہار اور ندا نواز کا نیا ویڈیو سونگ”اک سوواری“ ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کو گذشتہ روز سوشل میڈیاپرریلیزکیا گیا ہے اس گانے کا میوزک عظیم امین نے ترتیب دیاہے اس کی شاعری عمر ساگر نے لکھی ہے۔اس گانے میں ماڈل عدنان ہنی اور ندا ممتاز نے ماڈلنگ کی ہے۔اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی اس کے ویوز میں اضافہ ہوتاجارہاہے جبکہ اس میں ماڈل و اداکارہ ندا ممتاز کی ماڈلنگ کو بھی بہت پسند کیا جارہاہے۔

ایک ملاقات کے دوران ندا ممتاز نے کہاکہ وہ اپنے پرستاروں کی بے حدمشکور ہیں جنہوں نے اس ویڈیومیں ان کی ماڈلنگ کو سراہاہے

ندا ممتاز نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ مختلف گلوکاروں کی ویڈیوز میں ماڈلنگ کررہی ہیں اور انشاء اللہ اپنے کام کر بہتر انداز میں پیش کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

مزید : کلچر