امریکی قونصلرجنرل لاہور کیتھرین راڈریگیز کاآرٹس کونسل الحمرا کا دورہ

امریکی قونصلرجنرل لاہور کیتھرین راڈریگیز کاآرٹس کونسل الحمرا کا دورہ
 امریکی قونصلرجنرل لاہور کیتھرین راڈریگیز کاآرٹس کونسل الحمرا کا دورہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)امریکی قونصلرجنرل لاہور کیتھرین راڈریگیز نے لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے وفد کا استقبال کیا۔ملاقات میں امریکی قونصلرجنرل لاہور کیتھرین راڈریگیزکو الحمرا کے اغراض و مقاصد اور ادبی و ثقافتی سرگرمیوں سے متعلق بریف کیا گیا جس پر کیتھرین راڈریگیز نے کہا کہ آرٹ کی دنیا میں الحمرا کی خدمات قابل تعریف ہیں،پاکستانی معاشرہ بے حد تخلیقی، فن کی دولت سے مالا مال اپنی مثال آپ ہے۔وفد نے جاری نمائش ”دلکش پاکستان“ دیکھی اور پاکستان کے قدرتی حسن،اعلی ثقافتی اقدارسے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔

مزید : کلچر