شائقین نئے سٹیج ڈرامہ میں اداکاری پسند کریں گے،آفرین بیگ
لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹرلاہور میں نیا ڈرامہ ”سیاسی محبت“آج سے شروع ہوگاجس ڈرامہ میں مرکزی کردار کیلئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و پرفارمر آفرین پری کو کاسٹ کر لیا گیا ہے،ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ تحریر وہدایات ڈاکٹر اجمل کی ہیں،کاسٹ میں آفرین پری کے علاوہ ثنا خان،دیدار ملتانی،مینا ملتانی،وسیم پنوں،رضی خان،کاشف چن،مختار چن،اسد مکھڑا و دیگر فنکار شامل ہیں۔آفرین پری کا کہنا ہے کہ آج سے نئی ڈانس آئٹم کے ساتھ پرفارم کروں گی ایک سوال کے جواب میں آفرین پری نے کہا کہ اپنے کام میں کوئی کتنا فنکار ہے یہ میدان میں اتر کر ہی پتہ چلتا ہے۔
میں نے باتوں سے نہیں کام کرکے موجودہ مقام حاصل کیا ہے۔