نئی فلم ”زندگی“ ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی،ارم بٹ

  نئی فلم ”زندگی“ ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی،ارم بٹ
   نئی فلم ”زندگی“ ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی،ارم بٹ

  



ٍلاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ارم بٹ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ وہ اپنی نئی فلم ”زندگی“ میں سب نئے چہروں کو متعارف کروا رہی ہیں جنہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس فلم کی ہدائتکارہ،پروڈیوسر اور ہیروئین وہ خود ہیں جبکہ ان کے مقابل اداکار تسلیم ہیرو کا کردار اداکرہے ہیں اس فلم میں گوگا جی ولن کا کردار اداکررہے ہیں جو فلم بینوں کو مدتوں یاد رہے گا۔ارم بٹ نے مذید بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگز ان دنوں مکمل کی جارہی ہے بہت جلد اسے سینما گھروں کی زینت بنادیاجائے گا\

ان کی یہ فلم ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی اس سے قبل بھی اب تک جتنا کام کیا ہے اسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے اور جب شائقین کی جانب سے داد ملتی ہے تو اس پر اتنی زیادہ خوشی ہوتی ہے کہ بیان کرنا مشکل ہے۔

مزید : کلچر