یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طالبات کی ریلی،آسان سفر کاباقاعدہ آغاز

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طالبات کی ریلی،آسان سفر کاباقاعدہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور (پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فی میل سٹوڈنٹس کے لئے شروع کی گئی ''Ride with Pride'' مہم کے اگلے قدم کا گزشتہ روز ایک ریلی کے زریعے آغاز کر دیا گیا۔ ریلی کی قیادت موٹر بائیک گرل آف پاکستان، زینتھ عرفان نے کی۔ اس مہم کا مقصد خواتین کو آزادانہ اور آسان سفر کے لئے با اختیار بنانا ہے۔ یہ مہم ہر اُس لڑکی کے لئے ایک مثالی قدم ہے جو کہ روزمرہ کے سفر کے لئے اپنے بھائی، باپ، خاوند، رشتہ داروں یا پبلک ٹرانسپوٹ پر انحصار کرتی ہے اور اُسے اِس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یو نیورسٹی نے سکوٹر کی بکنگ لائبریری سے کتاب جاری کرنے کی طرح آسان اور سہل بنائی ہے۔طالبات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہیلمٹ کے ساتھ ساتھ سکوٹرز میں موثر ٹریکنگ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا ہے۔اس ایونٹ کو دو مراحل میں مکمل کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں سی ٹی او پنجاب، کیپٹن ریٹائرڈ ملک لیاقت علی اور محترمہ زینتھ عرفان، موٹر بائیک گرل آف پاکستان اور Ride with Pride کی برانڈ ایمبیسیڈرکے ساتھ ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ ملک لیاقت علی نے یو نیورسٹی کا طالبات کو با اختیار بنانے کے اس انقلابی قدم کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دوسرے ادارے بھی اس کی تقلید کریں گے۔
انہوں نے ان خواتین کی حفاظت یقینی بنانے میں سٹی ٹریفک پولیس کے کردار کی بھی وضاحت کی۔دوسرے اور آخری مرحلے میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی پرجوش طالبات نے محترمہ زینتھ عرفان کی قیادت میں با ضابطہ طور پر Ride with Pride ریلی کی صورت میں لاہور کے مخصوص راستوں پر سکوٹرز پر سفر کیا۔ یوں اس ریلی سے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے پہلے تربیت یافتہ سٹوڈنٹس کے بیچ نیباا اختیار اور آسان سفر کا باقاعدہ آغاز کیا۔

مزید :

کامرس -