85 فیصد سے زائد پاکستانیوں کی دراز پر آن لائن خریداری

  85 فیصد سے زائد پاکستانیوں کی دراز پر آن لائن خریداری

  



لاہور (پ ر)گزشتہ چند برسوں کے دوران ای کامرس کی تیز ترین نمو نے خریداری کے رجحانات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ریٹیل منظر نامے کو بھی متاثر کیا۔ عالمی کمپنی نیلسن کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان کے 85 فیصد سے زائد آن لائن خریداروں نے دراز پر خریداری کی۔ ”پاکستان میں ای کامرس منظر نامہ کی تفہیم“ سے متعلق رپورٹ اکتوبر 2019ء میں مرتب کی گئی جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور کے مختلف افراد کے انٹرویوز شامل ہیں۔ رپورٹ کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ دراز آن لائن خریداروں کے مابین انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اور اس کے بارے میں 96 فیصد لوگوں کو آگاہی حاصل ہے۔ نیلسن کے مطابق دراز کے 94 فیصد خریداروں نے پلیٹ فارم کی ایپلی کیشن کا استعمال کیا۔ دراز ایپ کے استعمال کے محرکات میں مختلف مصنوعات کی قیمتوں کے موازنہ اور آن لائن مارکیٹ پلیس کی درجہ بندی کے ذریعے براؤز کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔ نیلسن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین اوسطاً ایک ماہ میں کم از کم پانچ مرتبہ دراز ایپ استعمال کرتے ہیں۔ خواتین ایک ماہ میں 6.6 مرتبہ ایپ کا استعمال کرتی ہیں۔ یہ تعداد مردوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے جو اوسطاً ایک ماہ کے دوران 4.4 مرتبہ دراز ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت تک رسائی کے ذریعے دراز نے صارفین کے لئے جو ذاتی تجربہ کیا ہے، وہ ایک اور اہم عنصر ہے جو صارفین کو راغب کرتا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران دراز نے شیک شیک اور ایپلی کیشن کے اندر گیمی فیکیشن کے فیچرز کے اجراء کے ساتھ شاپرٹینمنٹ کا آغاز کیا جس کے باعث صارفین کی مشغولیت میں اضافہ ہوا اور پلیٹ فارم پر خاص طور پر 11.11 سیل جیسی بڑی مہمات کے دوران ہیوی ٹریفک رہی۔ نیلسن پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر قرۃ العین ابراہیم نے کہا کہ عالمی منڈیوں کے بارے میں ہمارے تجزیہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ تین عوامل کا ای کامرس کے شعبہ کی ترقی کے ساتھ گہرا تعلق ہے جن میں اعتماد (محفوظ ادائیگیاں، ذاتی ڈیٹا کو خفیہ رکھنا، کسی دباؤ کے بغیر واپسی اور معاون خیز کسٹمر سروسز)، ای کامرس پلیئرز کی پختگی (جغرافیائی رسائی، ڈلیوری کے وقت کو بہتر بنانا اور آپشنز، آن لائن درجہ بندی اور مسابقتی قیمتیں اور پروموشنز) اور کاروباری آسانی (ریگولیٹری ماحول، مالیاتی شمولیت، ڈیجیٹل خواندگی اور رابطہ کو بہتر بنانا) شامل ہیں۔

مزید : کامرس