ہوواے وائے 6ایس پری آرڈر کر کے ڈبل ڈپازٹ کی آفر

ہوواے وائے 6ایس پری آرڈر کر کے ڈبل ڈپازٹ کی آفر

  



لاہور(پ ر) ہواوے کا انٹری لیول جدید ترین اسمارٹ فون HUAWEI Y6s 31 جنوری سے 06فروری، 2020ء تک پری آرڈرز کیا جا سکتاہے۔اس مرتبہ،کمپنی، پری آرڈر کے ساتھ،ڈبل ڈپازٹ کی زبردست آفر بھی دے رہی جس کے تحت 800/-روپے کو1600/- روپے کے برابرہوں گے۔سمارٹ فون کی قیمت 20,899/- روپے ہے اور اس میں ہرشخص کے لیے ہواوے کے زبردست فیچرز موجود ہیں۔HUAWEI Y6s میں بعض ایسے فیچرز بھی پیش کیے گئے ہیں جواِسی کیٹگری میں مسابقت رکھنے والے کسی دوسرے اسمارٹ فون میں پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ ڈیوائس کا اسٹائلش ڈیزائن کسٹمرز کو سفر کے دوران بھی انفو ٹینمنٹ اور ڈیجیٹل ایکسپیرئینس سے لطف اندوز ہونے کے قابل بناتا ہے۔ اس آفر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈیوائس اپنے شعبے میں اسٹینڈرڈ کو بلند کرتی ہے یعنی اس میں 2GB RAM جسے بڑھا کر 3GB کر دیا گیا ہے اور اس طرح استعمال کرنے والوں کو زیادہ ملٹی ٹاسکنگ کے قابل بناتی ہے اور ڈیوائس کی کارکردگی میں کمی بھی نہیں آتی ہے۔HUAWEI کی انتہائی مقبول سیریز Y میں HUAWEI Y6s انتہائی جدید ترین اور باکفایت اسمارٹ فون ہے۔

یہ نہ صرف شاندار کاکردگی پیش کرتا ہے بلکہ ہواوے کا اعتماد بھی پیش کرتا ہے جس سے لوگ بہت متاثر ہوتے ہیں۔ اس میں مختلف اقسام صارفین کے صارفین کی بڑھتی ہوئی مختلف ضرورتوں کو جدت اور کم قیمت کے ذریعے پورا کیا گیا ہے۔ 2.3GHz Octa-core پروسیسر کی طاقت والی اس ڈیوائس میں EMUI 9.1 کے ساتھ استعمال کیا گیا ہے اور اس طرح یہ فون استعمال کرنے والوں کو سادہ علامتوں کے ذریعے مختلف فنکشنز میں نیوی گیٹ کرنے کے قابل بناتا ہے۔فوٹوگرافی کے شعبے میں f/1.8ا پرچر والا 13MP کیمرا، تاریک ماحول میں بھی روشن اور دمکتی ہوئی تصاویر کھینچتا ہے جبکہ 8MP کا فرنٹ کیمرے کے گرد موجود لائٹ سینسر اور پراکسمٹی سینسر شاندار سیلفیز بناتے ہیں۔اس ڈیوائس کا 6.09 DewDrop ڈسپلے، بیزل کے بغیر بڑی اسکرین کے ذریعے محو کردینے والا ویونگ ایکسپیرئینس پیش کرتا ہے۔ اس کے واضح اور چمکدار HDفیچر کو Rheinland سرٹیفائیڈ TÜV کے ذریعے بڑھایا گیا ہے جبکہ دیر تک استعمال میں سہولت کے لیے Eye-Comfort Modeبھی فراہم کیا گیا ہے۔اس فون میں فنگر پرٹن سینسر بھی فراہم کیا گیا ہے توکہ آپ کے ڈیٹا کامکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔یہ اسمارٹ فون میوزک کے شیدائی لوگوں کی بھی انتہائی پسندیدہ ڈیوائس ہے کیوں کہ اس میں ہواوے کا SuperSound اور ایک 11V کا اسمارٹ پاور ایمپلی فائیر بھی موجود ہے جو حقیقی معنوں میں بلند تر آواز پر بھی شاندار کوالٹی پیش کرتا ہے۔ اس میں ساؤنڈ ایفیکٹس کا الگوردھم اور ہواوے کا 5.0 Histen بھی موجود ہے جو 5.1 اسٹیریو سراؤنڈمہیا کرتا ہے تاکہ میوز ک کے شائقین کو تھیٹر کی مانند مسحور کن تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، اس کی 3,020mAhبیٹری بھی طویل عرصے تک کام کر تی ہے۔HUAWEI Y6s دو زبردست رنگوں یعنی Blue Orchid اور Black Starry میں دستیاب ہے اور لوگ اس ڈیوائس کے لیے 31 جنوری سے 06 فروری، 2020ء تک پری آرڈر کر سکتے ہیں۔یہ اسمارٹ فون 07 فروری سے فروخت کے لیے پیش کیاجائے گا اور اس کی قیمت 20,899/-روپے ہو گی۔

مزید : کامرس