ایف ایل اوکی سمارٹ پک اینڈڈراپ سروس متعارف

    ایف ایل اوکی سمارٹ پک اینڈڈراپ سروس متعارف

  



لاہور (پ ر)سرکردہ مقامی رائیڈ شیئرنگ پلیٹ فارم شاہی سواری کی FLOکی جانب سے پاکستان میں روزانہ سفر کرنے والوں کیلئے پک اینڈ ڈراپ سروس متعارف کرادی گئی ہے۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے روزانہ سفر کرنے والوں کو ماہانہ پیکج کی بنیاد پر ایپ پر مبنی ڈور ٹو ڈور خدمات فراہم کی جائینگی۔کمپنی کی جانب سے دو طرح کی سروسز متعارف کرائی گئی ہیں جس میں Flo Kids (flokids.com)اور Flo(rideflo.com), شامل ہیں جو کہ مختلف ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔Flo Kidsاسکول جانے والے بچوں کو روزانہ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ Flo poolماہانہ پیکج کی بنیاد پر دفاتر اور تعلیمی اداروں کو جانے والے افراد کو سفری سہولیات فراہم کرے گی،فی الحال اس سروس کے تحت ایئر کنڈیشنڈ منی وینز،کار اور رکشہ دستیاب ہونگے۔ اکتوبر2019میں اپنے پائلٹ پروگرام کے آغاز سے اب تک Floپر روزانہ ہزاروں ٹرپ مکمل کیے جا چکے ہیں۔Floاس وقت لاہور میں اپنی خدمات فراہم کررہی ہے،تاہم اس سروس کو جلد ہی دیگر بڑے شہروں جیسے فیصل آباد،اسلام آباد اور کراچی میں توسیع دینے کا بھی منصوبہ ہے۔ٹیکنالوجی پر مبنی یہ پلیٹ فارم ڈور ٹو ڈور پک اینڈ ڈراپ کی منفرد سہولت فراہم کر رہا ہے جس میں روزانہ کے سفر کیلئے تصدیق شدہ ڈرائیور، براہ راست ٹرپ ٹریکنگ اور صارفین کیلئے محفوظ اور آرام دہ سفر یقینی بنانے کی تما م سہولیات موجود ہیں۔

یہ پلیٹ فارم مختلف صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کار پول کی سہولت کے ساتھ ساتھ مخصوص ٹرانسپورٹیشن سروس بھی فراہم کرتا ہے۔اس سروس میں اگرتھم ایپ کے ذریعے پک لوکیشن سے ڈراپ لوکیشن تک فاصلے کی بنیاد پر کرایوں کا تعین بھی کیا جاسکتا ہے،کار پولنگ کی سہولت اسے دیگر دستیاب ٹرانسپورٹ سروسز کے مقابلے میں زیادہ باکفایت بناتی ہے۔

Floشاہی سواری کا ایک مشترکہ موبیلیٹی پلیٹ فارم ہے جس نے 2016میں آن ڈیمانڈ ٹرانسپورٹیشن پلیٹ فورم کے طور پر اپنی خدمات کا آغاز کیا۔شاہی سواری کو سب سے پہلے 2015میں لاہور میں لمز کے سینٹر آف انٹر پرینیور شپ میں شروع کیا گیا جو کہ آج نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کے نام سے جانا جاتا ہے،اس دوران3لاکھ سے زائد صارفین اور 7ہزار سے زائد پارٹنر نیٹ ورک کے ساتھ 10لاکھ سے زائد کامیاب ٹرپ کرنے کے بعد شاہی سواری ٹیم نے اپنی نئی پراڈکٹ FLOمتعارف کرائی۔FLOکے شریک بانی مہر ا س طیب، سی ای او جنید میر اور سی ٹی او ہاشم زاہد پاکستان میں روزانہ سفر کرنے والوں کیلئے زیادہ پائیدار اور مستحکم حل کی ضرورت کو بھانپ چکے تھے اوربڑے شہروں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور خاص کر ٹریفک کے رش کو دیکھتے ہوئے ایک ایسی پراڈکٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جوکہ پاکستان کی شہری آبادی کی ضروریات سے بہترین مطابقت رکھتی ہو۔ٹیم نے اس مقصد کیلئے بعض اچھے سرمایہ کاروں اور قابل ذکر مقامی VCsکے ذریعے 10لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد سرمایہ جمع کیا جس میں 47 Venturesاور CresVentures.بھی شامل ہیں۔مہراس طیب کا کہنا ہے کہ”ہمارا مقصد بڑے شہروں میں پبلک ماس ٹرانزٹ سسٹم نہ ہونے کے باعث روزمرہ سفر کرنے والے افراد کی کثیر تعدا د کو ایک ایسا ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک فراہم کرنا ہے جو ان کی مشکلات میں کمی لاسکے۔ٹیکنالوجی اور جدت نے ہمارے لئے ان مسائل کے حل میں آسانی پید اکردی جس کیلئے ہم ایک عرصے سے کوشاں تھے،لہذا حکام کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ ان مقامی اسٹار ٹ اپس کی مدد کریں جو نظام کی بہتری اور عام افراد کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔پاکستان میں روزانہ سفر کرنے والوں کیلئے بے حد مشکلات ہیں،تاہم ہمارا ماننا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے،چونکہ یہ ہماری زندگیوں کا ایک ناگزیر حصہ ہے،لہذا بہتر یہی ہے کہ لوگوں کو روز مرہ کے سفر کیلئے ایک مستقل اور قابل اعتبار حل فراہم کیا جائے۔“

مزید : کامرس