طالبان کی قید سے 62سکیورٹی اہلکار بازیاب کرا لئے، افغان وزارت دفاع
کابل(آن لائن)افغانستان میں سرکاری فورسز نے کمانڈو کارروائی کر کے طالبان کی قید سے 62 سیکیورٹی اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب شمال مغربی صوبے بادغیس کے ضلع بالامرغاب میں طلبان کے ایک مرکز پر چھاپہ مارا۔ اس میں کمانڈوز نے حصہ لیا۔ اس کارروائی میں پانچ طالبان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ قید میں رکھے گئے زیادہ تر افراد کا تعلق افغان نیشنل آرمی سے تھا۔طالبان کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
طالبان