بلاول بھٹو زرداری ہر مزدور کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، سعید غنی

بلاول بھٹو زرداری ہر مزدور کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و محنت سعید غنی کی زیر صدارت سیسی گورننگ بورڈ کا153واں اجلاس سیسی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں مزدوروں صنعتکاروں کی انجمنوں کے نمائندوں اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسی کی بدولت سب سے زیادہ متاثر سندھ کا مزدور ہورہا ہے کیوں کہ ملک بھر کے مزدور روزگار کیلئے سندھ کے کارخانوں کا رخ کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں بسنے والے ہر مزدور کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں پی پی پی قیادت نے ہمیشہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کو اولین ترجیح دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے مزدوروں کے معاشی حقوق کے ساتھ بنیادی حقوق کے لیے بھی قانون سازی کی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے بنائے گئے ادارے آج بھی مزدور دوستی کی زندہ مثال ہیں جس کی بدولت ملک بھر کا مزدور روزگار کی تلاش میں سندھ کا رخ کرتا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ میں محکمہ محنت کے اسکولز و ہسپتال میں بہترین سے بہترین سہولت فراہم کرنا چاہتا ہوں ہمیں سیسی کے زیر انتظام اداروں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنا ہوگا جس کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسی ملک بھر کے محنت کشوں اور عوام کے لیے زہر قاتل ثابت ہورہی ہے اور معاشرے کا ہر طبقہ پریشانی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ وفاق کی عوام کش پالیسی سے ملک بہت پیچھے جا چکا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -