چین میں مقیم پاکستانی طلبہ کو واپس نہ لایا جائے، عذرا پیچوہو

چین میں مقیم پاکستانی طلبہ کو واپس نہ لایا جائے، عذرا پیچوہو

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہونے کہاکہ چین میں مقیم پاکستانی طلبا کو واپس نہ لایا جائے، حالات کے سازگار ہونے کا انتظار کیا جائے، متاثرہ طلبا ممکنہ طور پر وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہاکہ چینی قوانین اور صحت عامہ کے پیش نظر طلبا چین میں قیام کریں، حالات کے سازگار ہونے کا انتظار کیا جائے، وائرس کاایک مخصوص وقت ہوتا ہے،مشکل وقت بھی گزر جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید : صفحہ اول