چین میں مقیم پاکستانی طلبہ کو فوری واپس لایا جائے، محمد اسماعیل راہو

چین میں مقیم پاکستانی طلبہ کو فوری واپس لایا جائے، محمد اسماعیل راہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے وفاق سے چین میں پھنسے صوبے کے تمام شہریوں کو وطن واپس لانے کا مطالبہ کردیا.ہے۔اس ضمن میں وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں ایک ہزار کے قریب سندھی طلبا اورشہریوں کو وطن واپس لایا جائے۔ سندھ اوردیگرصوبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے بھی وزارت خار جہ تعاون نہیں کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو کھانے پینے کی اشیاء تک نہیں پہنچائی جارہی ہیں۔ وفاق چین میں موجود پاکستانیوں کی اسکیننگ ٹیسٹ کرنے کے بعد جو کرونا وائرس کا شکار نہیں، ان طلبہ و طالبات کو فورن وطن پہنچایا جائے۔ ٹھٹھہ کے 200 سے زائد طلبہ وطالبات بھی چین کے شہر وْوہان میں پھنسے ہوئے ہیں، ان کی بھی حکومت مدد نہیں کررہی۔اسماعیل راہو نے کہا وزارت دفتر خارجہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پہلے اقدام کیے جاتے تو پاکستانی طلبہ و طالبات وہاں نہ پھنستے۔ انہوں نے ترجمان دفتر خارجہ کے بیان پر کہا کہ ترجمان عوام سے جھوٹ نہ بولیں ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ تمام ممالک کی جانب سے اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جبکہ جنوبی کوریا، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک اپنے شہریوں کو چین کے آفت زدہ علاقے سے نکال بھی چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -