کربلاء میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ، بغداد میں جھڑپیں

کربلاء میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ، بغداد میں جھڑپیں

  



بغداد (این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان بدھ کی شام کو الوثبہ اور الخلانی اسکوائر میں جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد مظاہرن زخمی ہوگئے تاہم وسطی بغداد میں تحریر اسکوائر میں نسبتا خاموشی رہی، البتہ وہاں لوگوں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے جنوبی شہر کربلاء میں سیکیورٹی نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر براہ راست فائرنگ کی۔ادھر جنوبی گورنری واسط میں بھی گورنر اور پولیس چیف کی برطرفی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔الناصریہ اور ذی قار گورنری کے مرکز میں بند سڑکیں اور پل کھولنے کا اعلان کیا گیا جب کہ واسط میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف بڑی بڑی ریلیاں نکالیں اور حکومتی عہدیداروں کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔البصرہ میں بھی القرنہ کے مقام پر مظاہرین نے حکومتی عہدیداروں کی برطرفی کے لیے احتجاج کیا۔بابل میں اسکوائر کھولے جانے کے بعد بھی شہر میں لوگوں ک احتجاج جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر