ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہو گیا

ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہو گیا
ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہو گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہو ا ہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں تین پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ، ڈالر انڈیکس پانچ پوائنٹس اضافے کے ساتھ 97.92 پر پہنچ گیاہے ۔

دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 41 ہزار 903 پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا اور اب تک 100 انڈیکس 166 پوائنٹس کے اضاف کے ساتھ 42 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

یہاں پر یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قدر میں 1.15 ڈالر اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد فی بیرل تیل 53.29 ڈالر کا ہو گیاہے ۔ اس کے علاوہ سونے کی قیمت میں 12.50 ڈالر کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس وقت سونا فی اونس 1571 ڈالر ہو گیاہے ۔

مزید : بزنس