کرونا وائرس،چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کرونا وائرس،چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے دائر درخواست کے قابل ...
کرونا وائرس،چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں پھیلتے کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کی سماعت کی۔ اور دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ چین میں کرونا وائرس نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے، یہ وائرس انسانی مسئلہ بن چکا ہے اور دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔وہاں مقیم پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔حکومت چین میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کرے۔

درخواست گزار نے کہا بیس ہزار چینی اسلام آباد میں مقیم ہیں ان کی سکریننگ کا کیا بنا؟حکومت کی جانب سے صحیح اعدادوشمارپیش نہیں کیے جا رہے ۔کسی متعلقہ شخص کو بلا کر تفصیلات لی جائیں۔حکومت سے پوچھا جائے کہ وہاں کتنے پاکستانی موجود ہیں اور ان کی واپسی کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے حقوق کیسے متاثر ہوئے ہیں۔حکومت نے ہائی الرٹ جار ی کررکھا ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد