چین کیلئے فوری طور پر فضائی آپریشن معطل لیکن ابتدائی طور پر کب تک پروازیں نہیں جائیں گی ؟ پتہ چل گیا
کراچی(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔
کرونا وائرس دراصل کیا ہے اور کیسے پھیلتا ہے؟ ویڈیو دیکھئے
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔
کرونا وائرس دراصل چمگداڑ سے انسانوں تک کیسے پہنچا؟ نئی تھیوری، ویڈیو دیکھئے