غریبوں کا حق کھانے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کتنے افسران کو فارغ کر دیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی

غریبوں کا حق کھانے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کتنے افسران کو فارغ کر ...
غریبوں کا حق کھانے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کتنے افسران کو فارغ کر دیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )غریبوں کا حق کھانے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 4 افسران کو فارغ کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے متعلقہ افسرا نے کے خلاف دو مراحل میں انکوائر کا فیصلہ کیاہے ، پہلے مرحلے میں منصوبے سے فائدہ اٹھانے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سہولت کاروں کو پکڑنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج احساس کفالت پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے ، جس کے ذریعے 70 لاکھ مستحق خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ، 70 اضلاع میں 10 لاکھ گھرانوں کے انداراج کا عمل شروع کر دیا گیاہے۔

مزید : قومی