”عمران خان 22 سا ل کی جدوجہد کے بعد حکومت میں آئے مگر ناکام رہے اور ۔۔“چوہدری نثار نے خاموشی توڑ دی ، بول پڑے

”عمران خان 22 سا ل کی جدوجہد کے بعد حکومت میں آئے مگر ناکام رہے اور ۔۔“چوہدری ...
”عمران خان 22 سا ل کی جدوجہد کے بعد حکومت میں آئے مگر ناکام رہے اور ۔۔“چوہدری نثار نے خاموشی توڑ دی ، بول پڑے

  



چکری (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد برسراقتدار آئے مگر ناکام رہے ، ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چوہدری نثار نے آبائی گاوں چکری حلقہ این اے 59 میں سابق یو سی چیئرمینوں، کونسلروں اور حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مجھے عہدوں کی آفر ہوتی رہتی ہے، آئندہ چھ ماہ پاکستانی عوام کے لئے اور مشکل ہیں میں صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا رہا ہوں نہ ہی حکومت کا حصہ بن رہاہوں، جب بھی فیصلہ کیا ضمیر اور خمیر کے مطابق کرونگا، میرے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پنجاب اسمبلی کا حصہ بننے لگا ہوں، عمران خان 22 سال کی جہدوجہد کے بعد بر سراقتدار آئے مگر ناکام رہے، ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ شہبازشریف نے نوازشریف منانے کی کافی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چودھری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چودھری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چودھری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

چودھری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے کبھی ذاتی طور پر ن لیگ میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، اس حوالے سے جب رانا ثنااللہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا چودھری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار نے عام انتخابات سے قبل ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث وہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے لیکن انہیں قومی اسمبلی کے حلقے میں شکست کا سامنا رہا جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر وہ کامیاب ہوئے تاہم اس کا حلف بھی تاحال انہوں نے نہیں لیاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی