چوتھا ٹی ٹوینٹی ، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹاس ہو گیا

چوتھا ٹی ٹوینٹی ، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹاس ہو گیا
چوتھا ٹی ٹوینٹی ، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹاس ہو گیا

  



ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعو ت دی ہے ۔بھارت کو سیریز میں 3-0 سے برتری حاصل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، ٹوم بروس اور ڈیرل مچل کو ولیمسن اور گرینڈ ہوم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔کپتان ٹم سوتھی کا کہناتھا کہ آج پچ کی کنڈیشن اچھی لگ رہی ہیں اور ولیم سن کے ساتھ کچھ سنجیدہ نہیں ہے تاہم امید ہے کہ وہ اگلے میچ تک ٹھیک ہو جائیں گے ۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہناتھا کہ پچ مکمل کھیل کے دوران اچھی رہے گی ، ہمیں ایک بڑا سکور بنانے کی ضرورت ہے اور ہم سیریز میں ایسا دو مرتبہ کر چکے ہیں اور گزشتہ سپر اوور کی کامیابی سے اعتماد میں اضافہ ہواہے ۔ان کا کہناتھا آج کے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاںکی گئیں ہیں ، سنجو سیمسن ، واشنگٹن سندراور نوودیپ کو روہت شرما ، شامی اور جدیجہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔

مزید : کھیل